اسلام آباد: (دنیا نیوز) سوشل میڈیا کمپنی میٹا نے سوشل میڈیا ایپس میں آنے والی فنی خرابی دور کر لی۔
خرابی کے باعث پاکستان سمیت دنیا بھرمیں فیس بک، انسٹا گرام، واٹس ایپ کی سروس متاثررہیں، سوشل میڈیا ایپس بند رہنے سے دنیا بھر میں کروڑوں صارفین کو مشکلات کا سامنا رہا، واٹس ایپ پر میسج، آڈیو اور ویڈیو کالنگ سروسز بھی معطل رہیں۔
میٹا نے ایکس پر پیغام میں کہا کہ تکنیکی مسئلے کی وجہ سے کچھ صارفین کو ہماری ایپس تک رسائی میں مشکلات کا سامنا رہا۔