زیرسمندر کیبل میں خرابی، ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا خدشہ

Published On 02 January,2025 10:50 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ قطر کے قریب زیر سمندر کیبل میں خرابی کی وجہ سے ملک میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

پی ٹی اے نے کہا ہے کہ قطر کے قریب زیر سمندر کیبل اے اے ای-1 میں خرابی کی اطلاع ملی ہے۔ یہ کیبل پاکستان کی بین الاقوامی انٹرنیٹ ٹریفک کے لیے استعمال ہونے والی سات کیبلز میں سے ایک ہے۔

پی ٹی اے کے مطابق زیر سمندر کیبل میں خرابی کے باعث ملک بھر میں انٹرنیٹ اور براڈ بینڈ صارفین کی سروس متاثر ہوسکتی ہے،خرابی کو دور کرنے کے لیےمتعلقہ ٹیمیں کام کرہی ہیں۔

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ پی ٹی اے صورت حال کی نگرانی کر رہی ہے اور صارفین کو اپڈیٹ فراہم کرتی رہے گی۔

پی ٹی اے نےصارفین سے تعاون کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ براہ کرم سروس کی بحالی تک تحمل کا مظاہرہ کریں۔