اسلام آباد: (دنیا نیوز) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کا اجلاس 2 جنوری کو طلب کر لیا گیا۔
قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں وی پی این رجسٹریشن اور انٹرنیٹ مسائل پر غور ہوگا، کمیٹی نے چیئرمین پی ٹی اے اور سیکرٹری آئی ٹی کو تفصیلی بریفنگ کیلئے طلب کرلیا۔
سیکرٹری آئی ٹی اور چیئرمین پی ٹی اے انٹرنیٹ اور وی پی این کے معاملے پر بریفنگ دیں گے، قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں ڈیجیٹل پاکستان بل بھی زیر بحث لایا جائے گا۔
ڈیجیٹل پاکستان بل پر پچھلے اجلاس میں کمیٹی ممبران نے تحفظات کا اظہار کیا تھا، پی ٹی اے سے لانگ ڈسٹینس انٹرنیشنل لائسنس کے اجرا کے حوالے سے بحث ہوگی۔
چیئرمین کمیٹی امین الحق وزارت اور متعلقہ اداروں کی کارکردگی پر تحفظات کا اظہار کر چکے ہیں۔