اسلام آباد: (دنیا نیوز) پیپرا اور نادرا ٹیکنالوجیز کے درمیان پبلک پروکیورمنٹ کو مزید شفاف بنانے کے لئے شراکت کا معاہدہ ہوا ہے۔
ای پیڈز میں رجسٹریشن کے خواہشمند سپلائرز اور بولی دہندگان کی شناختی تصدیق کی جائے گی، نادرا ٹیکنالوجیز، ای سہولت کے ذریعے تصدیق کی خدمات فراہم کرے گا۔
پہلے مرحلے میں 35 ہزار سے زائد سپلائرز اور بولی دہندگان کی تصدیق کی جائے گی، اگلے مرحلے میں تصدیق شدہ سپلائرز اور بولی دہندگان کی تعداد تین لاکھ تک بڑھائی جائے گی۔
پراجیکٹ ڈائریکٹر پیپرا کے مطابق شناخت کی تصدیق سے پبلک پروکیورمنٹ میں دھوکہ دہی پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔
سی ای او نادرا ٹیکنالوجیز نے کہا کہ معاہدہ پروکیورمنٹ کی کارروائی کو شفاف اور فعال بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔