انسٹاگرام نے ’ایڈٹس‘ نامی ایڈیٹنگ ایپلی کیشن متعارف کرا دی

Published On 23 January,2025 09:03 am

کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) انسٹاگرام کی جانب سے ’ایڈٹس‘ نامی ایڈیٹنگ ایپلی کیشن متعارف کرا دی گئی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کے بانی نے اپنی ویڈیو پوسٹ میں بتایا کہ ایڈٹس نامی ایڈیٹنگ اینڈ ویڈیو ریکارڈنگ ایپلی کیشن فوری طور پر آئی او ایس صارفین کیلئے پری آرڈر دستیاب ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ مذکورہ ایپ فوری طور پر عام افراد کیلئے ڈاؤن لوڈنگ سٹورز میں موجود نہیں، تاہم ایک ماہ کے اندر ایپلی کیشن سٹورز پر بھی دستیاب ہوگی، جلد ہی ایپلی کیشن کو اینڈرائیڈ صارفین کے لئے بھی پیش کر دیا جائے گا۔

انسٹاگرام بانی کا کہنا تھا کہ مذکورہ ایپلی کیشن صرف عام ویڈیو ایڈیٹنگ ایپ نہیں بلکہ اس کے ذریعے اعلیٰ کوالٹی کی ویڈیو ریکارڈنگ بھی کی جا سکے گی۔

ایڈٹس نامی مذکورہ ایپلی کیشن میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹولز کو بھی شامل کیا گیا ہے جبکہ ایپ میں میوزک، افیکٹس سمیت دوسرے فیچرز بھی دیئے گئے ہیں۔

اگرچہ انہوں نے واضح نہیں کیا کہ مذکورہ ایپ مفت میں استعمال کی جا سکے گی یا اس کیلئے پیسے ادا کرنا پڑیں گے، تاہم ممکنہ طور پر مذکورہ ایپلی کیشن کے تمام فیچرز تک پیسوں کے عوض رسائی حاصل کی جا سکے گی۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ انسٹاگرام نے مذکورہ ایڈیٹنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک کی ایڈیٹنگ ایپلی کیشن کیپ کٹ کے مقابلے میں متعارف کرائی ہے۔