آج سے نظام شمسی کے 6 سیارے ایک قطار میں ہونگے

Published On 21 January,2025 09:30 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) رواں ماہ سے نظام شمسی کے 6 سیارے ایک قطار میں نظر آئیں گے۔

ماہر فلکیات پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال نے کہا کہ مریخ، زہرہ، زحل، مشتری، یورینس اور نیپچون آج سے ایک قطار میں نظر آئیں گے جبکہ 28 فروری تک ان میں عطارد بھی شامل ہوجائے گا۔

4 سیارے، مریخ، مشتری، زحل اور زہرہ کو براہ راست آنکھ سے دیکھا جاسکے گا، اس عمل کے دوران سیاروں کا زیادہ قریب سے جائزہ لینے کے لیے خلائی دوربین کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔

سیاروں کے اسطرح ایک قطار میں ہونے کو ’سیاروں کی پریڈ‘ کہا جاتا ہے، برطانیہ میں ففتھ سٹار لیبز میں سائنس کمیونیکیٹر اور ماہر فلکیات، جینیفر میلارڈ نے کہا کہ سیاروں کو اپنی آنکھوں سے دیکھنا ایک الگ ہی تجربہ ہے۔