اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملازمین کو آن لائن خطرات سے تحفظ دینے والا نیٹ ورک خود خطرات سے دوچار ہو گیا۔
نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم پاکستان نے ایڈوائزری جاری کر دی، ایڈوائزری کے مطابق فورٹی نیٹ کے آپریٹنگ سسٹم اور پراکسی میں سنگین خامی کی نشاندہی ہوئی ہے۔
دستاویز کے مطابق نقص کا فائدہ اٹھاکر ڈیوائسز اور سروس میں خلل کا خدشہ ہے، ہیکرز فورٹی نیٹ کی ڈیوائسز تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔
فورٹی نیٹ نے مسئلے کے حل کیلئے اپ ڈیٹس جاری کی ہیں، آپریٹنگ سسٹم انٹرفیس تک رسائی وی پی این یا محفوظ آئی پی ایڈریس سے کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
دستاویز کے مطابق فورٹی نیٹ کے آپریٹنگ سسٹم کا اپ ڈیٹ ورژن ڈاؤن لوڈ کرنے ار انتظامی اکاؤنٹس کیلئے دہری تصدیق کے نظام اور سکیورٹی بڑھانے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔