سب میرین کیبل کی خرابی دور، انٹرنیٹ سروسز مکمل بحال

Published On 16 January,2025 11:31 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ترجمان پی ٹی سی ایل کے مطابق اے اے ای-1 کی مکمل بحالی ہو گئی، اے اے ای-1 سب میرین کیبل کی خرابی سے پیدا ہونے والی انٹرنیٹ سست رفتاری ریکارڈ وقت میں حل کر لی گئی ہے۔

ترجمان پی ٹی سی ایل کے مطابق انٹرنیٹ سروسز اب مکمل طور پر بحال ہیں اور براؤزنگ ہموار ہے، خلل کم سے کم کرنے کیلئے اضافی بینڈوڈتھ شامل کی۔

پی ٹی سی ایل ترجمان کے مطابق میٹا سروسز (واٹس ایپ، فیس بک، انسٹاگرام) مکمل طور پر بحال ہیں، پی ٹی اے اور پی ٹی سی ایل کی ٹیموں نے مکمل کنیکٹیویٹی کی بحالی کیلئے انتھک محنت کی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پی ٹی سی ایل کی جانب سے اپنے صارفین کے صبر اور تعاون کیلئے شکریہ ادا کرتے ہیں۔