کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) میٹا کے بانی مارک زکر برگ نے ٹک ٹاکرز کو فیس بک اور انسٹاگرام جوائن کرنے پر بھاری رقم کی ادائیگی کی پیش کش کر دی۔
میٹا کمپنی کے مطابق اگر مشہور تخلیق کار میٹا پلیٹ فارمز پر 3 ماہ تک کانٹینٹ شیئر کریں گے تو انہیں 5 ہزار ڈالرز تک کا بونس دیا جائے گا۔
میٹا کا کہنا تھا کہ وہ انفلوئنسرز جن کو اس ’بریک تھرو بونس پروگرام‘ میں شامل ہونے کی منظوری ملے گی، ان کو ابتدائی 90 دن کے دوران ادائیگی ہوگی اور تب تک ہوگی جب تک وہ باقاعدگی سے پوسٹ کرتے رہیں گے۔
میٹا کے تمام پلیٹ فارمز پر شیئرنگ کر کے تخلیق کاروں کو فیس بک مونیٹائزیشن پروگرام تک رسائی حاصل ہو سکے گی، جو ان کو ان کی پوسٹ کے ذریعے اضافی رقم کمانے کا اہل بنائے گی۔
اسی طرح میٹا مشہور تخلیق کاروں کو میٹا ویریفائیڈ کے فری ٹرائل کی بھی پیشکش کر رہا ہے جس کی ماہانہ فیس 15 ڈالرز سے 120 ڈالرز کے درمیان ہے۔