اسلام آباد: (ویب ڈیسک) نیشنل ٹیلی کام اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی سکیورٹی بورڈ (این ٹی آئی ایس بی) کی جانب سے سائبر سکیورٹی ایڈوائزری وارننگ جاری کی گئی ہے۔
ایڈوائزری میں چیٹ جی پی ٹی 4، جیمنی فار کروم اور ایک درجن سے زائد دیگر ایپلی کیشنز یا ویب سائٹس کا بتایا گیا ہے جنہیں ہیکرز نجی معلومات چوری کرنے کیلئے نشانہ بنا رہے ہیں۔
جاری کردہ ایڈوائزری میں خاص طور پر وی پی این اور مصنوعی ذہانت سے چلنے والے ٹولز استعمال کرنے والے صارفین کو ہیکرز کی طرف سے بڑھتے خطرات سے آگاہ کیا ہے، یہ ہیکرز مبینہ طور پر براؤزر ایکسٹینشنز میں کوڈز داخل کر رہے ہیں، جس سے ممکنہ طور پر صارفین کی ذاتی شناختی معلومات (پی آئی آئی) تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔
بورڈ کی جانب سے جن 16 ایپلی کیشنز کی نشاندہی کی گئی ہے، ان میں اے آئی اسسٹنٹ، چیٹ جی پی ٹی ، بارڈ اے آئی چیٹ ایکسٹینشن، وی پی این سٹی، وِڈ ہیلپر ویڈیو ڈاؤن لوڈر جیسے مقبول ٹولز شامل ہیں۔