کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) واٹس ایپ کے ماہرین کی جانب سے ایک ایسے فیچر کی تیاری کی جا رہی ہے، جس کے تحت گروپ چیٹ میں میسیجز کے ریپلائیز تھریڈ کی صورت میں نظر آنے لگیں گے۔
اس وقت واٹس ایپ پر کسی بھی میسج کا جواب دیتے وقت ہر ریپلائی الگ الگ ہو جاتا ہے اور کوئی بھی صارف گروپ میں کسی ایک میسیج پر جوابات دیتے ہیں تو سب کے ریپلائیز الگ الگ نظر آنے لگتے ہیں۔
تاہم نئے فیچر میں ایسا نہیں ہوگا اور تمام ریپلائیز ایک ساتھ تھریڈ کی صورت میں نظر آئیں گے۔
واٹس ایپ کی اپڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق واٹس ایپ کے ماہرین ایسے فیچر کو تیار کرنے میں مصروف ہیں، جس کے تحت خصوصی طور پر گروپ چیٹس میں کسی بھی میسیج پر کئے جانے والے ریپلائیز تھریڈ کی صورت میں نظر آنے لگیں گے۔
یعنی اگر کسی گروپ میں کوئی میسیج بھیجتا ہے اور اس پر 10 افراد ریپلائی کرتے ہیں تو تمام افراد کے ریپلائیز اور اصل میسیج اور ریپلائیز ایک تھریڈ کی صورت اختیار کر جائیں گے اور نئے صارف کو معاملہ سمجھنے میں آسانی ہوگی۔
ممکنہ طور پر مذکورہ فیچر انفرادی چیٹ میں بھی کام کرے گا اور اس پر کچھ عرصے بعد آزمائش شروع کئے جانے کا امکان ہے۔
مذکورہ فیچر کی تیاری کے بعد اس کی محدود آزمائش کی جائے گی، جس کے بعد اس کی آزمائش کو ترتیب وار بڑھا کر اسے پیش کر دیا جائے گا، تاہم اس عمل میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں۔