لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائی کورٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پابندی کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر دیں۔
لاہور ہائی کورٹ کا 3 رکنی فل بنچ 17 اپریل کو درخواستوں پر سماعت کرے گا۔
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم 3 رکنی فل بنچ کی سربراہ ہیں، لاہور ہائی کورٹ کے فل بینچ نے اٹارنی جنرل پاکستان کو طلب کر رکھا ہے۔

			
			
			
			
			
			
			
			
  
          
		  
         
		  
         
		  
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
