اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان اور چین کے درمیان نشریات اور آڈیو ویژول شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے تاریخی معاہدہ ہو گیا۔
پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے سیکرٹری اطلاعات عنبرین جان نے معاہدے پر دستخط کئے، چین کی جانب سے معاہدے پر ڈونگ شن نے دستخط کیے۔
دونوں ملکوں کا مشترکہ منصوبے میں مواد کا تبادلہ اور استعداد بڑھانے پر اتفاق ہوا، معاہدے کے تحت میڈیا تعاون، باہمی تفہیم اور تکنیکی شراکت کو فروغ دیا جائے گا۔