شیامن: (دنیا نیوز) جنوبی چین کے صوبے فوجیان میں شدید بارشیں، معمولات زندگی مفلوج ہوگئے۔
چینی میڈیا کے مطابق شہر شیامن میں بارش کا 64 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، 195 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، بارش سے نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی۔
شاہراہوں پر درخت گرنے سے آمد و رفت متاثر ہوگئی ، کئی ٹرینیں معطل کر دی گئیں، ریسکیو ٹیمیں نکاسی آب اور شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے میں مصروف ہیں۔
چینی میڈیا کے مطابق گزشتہ دنوں بارش نے چین کے صوبہ گوئی ژو میں بھی شدید تباہی مچائی، ریکارڈ بارشوں کی وجہ سے گوئی ژو صوبہ میں 6 افراد ہلاک ہوئے۔
متعدد علاقوں میں اب بھی پانی جمع ہے، 80 ہزار سے زائد افراد اپنا گھر چھوڑنے پر مجبور ہوئے۔