گلیشیائی جھیل پھٹنے کے باعث سیلابی صورتحال، این ڈی ایم اے کا انتباہ

Published On 04 July,2025 07:33 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے لیے گلیشیائی جھیل پھٹنے کے باعث سیلابی صورتحال (GLOF) کا الرٹ جاری کر دیا۔

این ڈی ایم اے ترجمان کے مطابق پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں درجہ حرارت میں مسلسل اضافے اور ممکنہ بارشوں کے باعث گلیشیائی علاقوں میں GLOF کا خطرہ بڑھ گیا، خیبر پختونخوا، جی بی ڈی ایم اے، اور ڈی ڈی ایم اے کو حساس علاقوں کی نگرانی کی ہدایت دے دی گئی۔

ترجمان نے بتایا کہ متاثرہ علاقوں میں ریسکیو 1122، فائربریگیڈ، سول ڈیفنس، اور ایمبولینس سروسز کو الرٹ رہنےاورحساس علاقوں میں فوری وارننگ، انخلا اور ردعمل کو یقینی بنانے کے لیے مشقیں کروانے کی ہدایت بھی دی گئی ہے  جب کہ  متعلقہ ادارے حساس علاقوں میں ایمر جنسی مشینری اور آلات کی بروقت دستیابی یقینی بنائیں عوام سے التماس ہے کہ نالوں، دریاؤں، اور تیز بہاؤ والی آبی گزرگاہوں کے قریب جانے سے گریز کریں۔

این ڈی ایم نے کا کہنا تھا کہ سیاح حضرات گلیشیئر کے قریبی علاقوں میں جانے، تصاویر بنانے یا ٹریکنگ سے گریز کریں، ا ہنگامی صورتحال میں سڑکوں کی بحالی کو یقینی بنانے کے لیے متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کر دیں، تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔

دوسری جانب عوام سے گزارش کی ہے کہ موسم اور ممکنہ خطرات کے حوالے سے آگاہی کے لیے پاک این ڈی ایم اےڈیزاسٹر الرٹ ایپ سے راہنمائی لیں۔