تھریڈز نے اپنے ٹیکسٹ ایکسپینشن آپشن کو باقاعدہ لانچ کردیا

Published On 05 September,2025 08:49 pm

کیلیفورنیا: (دنیا نیوز) سوشل میڈیا پلیٹ فارم تھریڈز نے اپنے ٹیکسٹ ایکسپینشن آپشن کو باقاعدہ لانچ کر دیا، اس فیچر کو استعمال کرتے ہوئے صارفین اپنی تھریڈز اپ ڈیٹس میں 10 ہزار الفاظ تک کا اضافہ کر سکیں گے۔

اس نئے آپشن تک رسائی کے لیے تھریڈز نے پوسٹ کمپوزر میں ایک نیا آئکون پیش کیا ہے، جس کو ٹیپ کرنے سے ایک بلاگ کی طرز کا ایڈیٹر کھل جائے گا جس میں اضافی ٹیکسٹ لکھا جا سکے گا۔

یہ ٹیکسٹ بعد ازاں پوسٹ میں شامل کردیا جائے گا اور اس کو ’ریڈ مور‘ کے پرامپٹ سے پڑھا جا سکے گا، اس کے علاوہ تھریڈز ان پوسٹس میں دیگر ذرائع کو لنک کرنے کے عمل میں بھی آسانی کرنے جا رہا ہے۔

کمپنی کے مطابق اگر صارفین تھریڈز پر دیگر پلیٹ فارم سے کانٹینٹ شیئر کر رہے ہیں تو وہ مین پوسٹ کے متن میں مکمل کانٹینٹ کا لنک شامل کر سکتے ہیں۔