برلن: (دنیا نیوز) برطانیہ اور یورپ کے ایئرپورٹس پر سائبر حملوں سے درجنوں فلائٹس منسوخ ہونے لگیں۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ہیتھرو ایئرپورٹ پر پروازوں کی آمد اور روانگی شدید تاخیر کا شکارہوئیں، ہیتھرو ایئرپورٹ پر بورڈنگ مینول نظام کے تحت جاری ہے۔
خیبر ایجنسی کی رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ برسلز ایئرپورٹ پر سائبر حملے کے سبب 10 فلائٹس منسوخ ہوئیں جب کہ برلن ایئرپورٹ پر بھی متعدد پروازیں تاخیر اور منسوخی کا شکار ہوئیں۔
علاوہ ازیں سائبر حملے کی وجہ سے برطانوی اور یورپی ایئرپورٹس پر ہزاروں مسافر پریشانی کا شکار ہیں، اِس حوالے سے ایئرپورٹس انتظامیہ سخت حفاظتی انتظامات کر رہی ہے۔