واشنگٹن: (دنیا نیوز) ٹک ٹاک کی امریکا میں نئے جوائنٹ وینچرز سے متعلق ڈیل طے پاگئی۔
چینی کمپنی بائٹےڈینس نے ٹک ٹاک کے 80 فیصد شیئرز امریکی کمپنی اوریکل، سلور لیک اور ایم جی ایکس کو دینے کے معاہدے پر دستخط کردیے، یہ ڈیل امریکی پابندی سے بچنے کے لیے کی گئی ہے۔
ٹک ٹاک کوامریکی نیشنل سکیورٹی کےلئے خطرہ قرار دیا جارہا تھا جسکی وجہ سے اسے پابندی کا سامنا تھا، ڈیل بائیس جنوری 2026 تک مکمل ہونے کا امکان ہے۔
ڈیل مکمل ہونے کے بعد امریکی جوائنٹ وینچر ایک خودمختار ادارے کے طور پر کام کرے گا جو امریکا میں ڈیٹا کے تحفظ، مواد کی نگرانی اور الگورتھم کی سکیورٹی کو کنٹرول کرسکے گا، ڈیل کے بعد اوریکل کے شیئرز 6 فیصد تک بڑھ گئے۔



