چولستان ریلی میں جدید ترین نیویگیشن سسٹم کامیابی سے لانچ

چولستان ریلی میں جدید ترین نیویگیشن سسٹم کامیابی سے لانچ

 سپارکو ترجمان کے مطابق سپارکو کا جدید پاک ایس بی اے ایس نیویگیشین سسٹم متعارف کروایا گیا ہے جس نے صحرا میں اعلیٰ درستی اور سگنل کی پائیداری کا مظاہرہ کیا۔

ترجمان  کا کہنا تھا نئی ٹیکنالوجی سے مقام کے تعین میں عام سسٹم کے مقابلے نمایاں بہتری آئی، ریلی ڈرائیورز کو راستوں کی درست ٹریکنگ میں غیر معمولی فائدہ ہوا۔

پاک ایس بی اے ایس آفات کے دوران ریسکیو اور امدادی سرگرمیوں میں معاون ہوگا، ٹرانسپورٹ اور ہوا بازی میں محفوظ اور مؤثر نیویگیشین کی سہولت ملے گی، سروے اور نقشہ سازی میں پوزیشننگ کی غلطیوں اور لاگت میں کمی آئے گی،جبکہ جدید سسٹم عوامی تحفظ اور تکنیکی خودانحصاری کو مضبوط بھی کرے گا۔