میٹا کا سیمی کنڈکٹر کمپنی اے ایم ڈی سے 100 ارب ڈالر کا معاہدہ

میٹا کا سیمی کنڈکٹر کمپنی اے ایم ڈی سے 100 ارب ڈالر کا معاہدہ

معاہدے کے تحت میٹا کے پاس اس سیمی کنڈکٹر کمپنی میں 10 فی صد شیئرز بھی ہوں گے۔

یہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں ہونے والے بڑے چِپ سپلائی معاہدوں کی تازہ ترین کڑی ہے، جو اس بات کو واضح کرتی ہے کہ ٹیک کمپنیاں ایک دوسرے پر سبقت لینے کے لیے اس صنعت میں کتنی بھاری سرمایہ کاری کر رہی ہیں۔

یہ معاہدہ گزشتہ سال ہونے والی اس ڈیل کی یاد دلاتا ہے جو اے ایم ڈی اور اوپن اے آئی کے درمیان طے پائی تھی، جس کے تحت چیٹ جی پی ٹی بنانے والی کمپنی نے اے ایم ڈی میں حصص حاصل کیے تھے۔

میٹا نے اعلان کیا ہے کہ وہ اے ایم ڈی کی جدید ترین چِپس ایم آئی 450 خریدے گی تاکہ اپنے ڈیٹا سینٹرز کی کارکردگی کو مزید مضبوط اور تیز بنایا جا سکے۔