بھارت: بریانی پر تنازعہ، دلہن کا شادی سے انکار

بھارت: بریانی پر تنازعہ، دلہن کا شادی سے انکار
بنگلور: (دنیا نیوز) آپ نے اکثر میاں بیوی کے درمیان جھگڑے اور تنازعوں کے باعث علیحدگی کی خبریں سنی ہوں گی لیکن بھارت کے شہر بنگلور میں ایک شادی کی تقریب میں اس وقت تنازعہ کھڑا ہو گیا جب دلہا والوں کی جانب کی گئی مٹن کی فرمائش کو پورا نہ کیا گیا جس پر دلہا اور دلہن والوں کے درمیان تنازعہ کھڑا ہو گیا۔ دونوں خاندان کی طرف سے بااثر شخصیات نے معاملے کو بات چیت سے حل کرنے کی کوشش کی لیکن جب معاملے کا کوئی حل ہی نہ نکلا تو دلہن نے غصے میں آ کر شادی سے ہی انکار کر دیا۔ دلہن کا مزید کہنا تھا اس نے لڑکے کو پہلے نہیں دیکھا تھا اور اس کے گھر والوں کو بھی اس لڑکے کے کردار پر شبہ تھا اور بریانی کے واقعے نے مجھے اس فیصلے پر مجبور کر دیا کہ اس شخص کے ساتھ شادی کر کے میں خوش گوار زندگی نہیں گزار سکوں گی۔