روبوٹس کے بعد جاپان میں ایسی بیگمات متعارف کروا دی گئی ہیں کہ جان کر مردوں کے منہ حیرت سے کھلے کے کھلے رہ جائینگے
ٹوکیو (نیٹ نیوز) ایشیاون کی رپورٹ کے مطابق جاپان کی ایک کمپنی نے مردوں کو اینی میٹڈ لڑکیوں سے شادی کی پیشکش کر دی ہے ۔ کمپنی نے یہ پیشکش اپنی ویب سائٹ special Gatebox پر کی ہے ۔ ویب سائٹ پر شادی کیلئے ایک فارم بھی دستیاب ہے جسے خواہش مند لوگ ڈائون لوڈ کرکے بھریں اور جمع کروا دیں جس کے بعد انہیں بلا کر ان کی شادی اینی میٹڈ لڑکی سے کروا دی جائیگی ۔
رپورٹ کے مطابق یہ لڑکیاں مختلف کارٹون کریکٹرز کی شکلوں میں بنائی گئی ہیں جو جاپانی لوگوں میں بہت مقبول ہیں کمپنی نے اس پر ایک شرط عائد کی ہے کہ ایک شخص صرف ایک ہی اینی میٹڈ لڑکی سے شادی کر سکتا ہے ۔
یہ ایسی لڑکیاں ہیں جو ایک سمارٹ فون کی ایپلی کیشن میں مقید رہیں گی اور اس کے ذریعے یہ اپنے شوہر کیساتھ رابطہ کرینگی ۔ کمپنی نے لوگوں سے اس وقت درخواستیں طلب کر رکھی ہیں جو 7 دسمبر تک وصول کی جائینگی ۔