کتابوں میں چھپی خفیہ مصوری

Last Updated On 14 March,2018 12:15 pm

لاہور(نیٹ نیوز) کتاب یوں تو معلومات کا ذخیرہ ہوتی ہے اور پڑھنے والے کے علم میں بے پناہ اضافہ کرتی ہے لیکن اگر کتاب کو مصوری کی صنف کیساتھ جوڑ دیا جائے تو وہ فن کا شاہکار بن جاتی ہے۔

ایسی ہی ایک جہت فور ایج پینٹنگ ہے جو کتاب کے صفحوں کے بالکل کناروں پر کی جاتی ہے یہ تصاویر کتاب کو ایک خاص زاوئیے پر رکھنے کے بعد ہی نظر آسکتی ہیں۔

اگر کتاب کو بند کردیا جائے یا مکمل کھولا جائے تب ان پینٹنگز کو دیکھنا ناممکن ہے۔ اس فن کا آغاز یورپی قرون وسطیٰ کے دور میں ہوا مگر یہ سترہویں سے انیسویں صدی کے درمیان اپنے عروج پر پہنچا۔