لاہور(نیٹ نیوز) امریکہ میں گزشتہ دنوں انتہائی سردی کی لہر کے باعث ایک پالتو مور کی ٹانگ ناکارہ ہوگئی جس کے بعد اسے کاٹ دیا گیا۔ اس معذور مور کو دوبارہ چلنے پھرنے کے قابل بنانے کیلئے ایک ماہر نے 3D ٹیکنالوجی سے مصنوعی ٹانگ کو پرنٹ کیا اور تیار کرکے اس مور کو مصنوعی ٹانگ کے طور پر لگا دیا۔
گھر والوں کا کہنا ہے کہ شروع میں مور کیلئے اس مصنوعی ٹانگ سے چلنا پھرنا بہت مشکل تھا مگر رفتہ رفتہ وہ نئی ٹانگ سے مانوس ہوگیا اور اب یہ امید ہے کہ کچھ دنوں کی مشق سے وہ اپنی مصنوعی ٹانگ کو دوبارہ استعمال کرنے لگے گا۔