لاہور(نیٹ نیوز) ایڈونچر کے شوقین نوجوانوں کیلئے شوق کا کوئی مول نہیں ہوتا اور اپنے اس شوق کی تکمیل کیلئے وہ ہر حد سے گزرجاتے ہیں چاہے اس دوران اُنکی جان ہی کیوں نہ چلی جائے ۔ویڈیو میں نظر آنیوالے اِن جانبازوں کو ہی دیکھ لیں جو ایڈونچر کا شوق پورا کرنے کیلئے بیلجئیم کے سینکڑوں فٹ بلند الیکٹرک پول کے سرے پر پہنچ گئے ہیں۔
ہالینڈ سے تعلق رکھنے والے نوجوان اور اُسکے ایک دوست نے بیلجئیم میں نصب 300فٹ بلند الیکٹرک پول کو تیس منٹ میں سر کیا اور پول کے سرے پر چڑھ کر نہ صرف کرتب بازی کا شوق پورا کیا بلکہ بلندو بالا پُل سے آزادانہ چھلانگ لگاتے ہوئے بیس جمپنگ کا شاندار مظاہرہ کیا اورپیراشوٹ کی مدد سے با آسانی زمین پر لینڈ کر گئے انہوں نے اپنے اس کارنامے سے دیکھنے والوں کو حیران کر ڈالا۔