مقامی ذرائع ابلاغ اور عالمی میڈیا نے بھی ڈچ سفارت کارہ ’فیکا‘ اور خرطوم میں تعینات برطانوی سفارت کار اشتیاق غفور کی شادی کو بھرپور کوریج دی ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق اس شادی کی دلچسپ بات یہ ہے کہ دونوں میاں بیوی کا تعلق یورپی ملکوں سے ہونے کے باوجود یہ شادی مکمل طورپر سوڈان کی مقامی روایات کے مطابق منعقد کی گئی۔
شادی کے موقع پر سفارت کاروں کے علاوہ دیگر اہم شخصیات کی بھی بڑی تعداد موجود تھی۔ خواتین نے روایتی نغموں اور دف بجا کر شادی کی تقریب کو مزید دلچسپ بنا دیا۔
شادی کے موقع پردلہن فیکا نے سوڈان میں شادی بیاہ کے موقع پردلہنوں کے لیے تیار کردہ خصوصی گاؤن زیب تن کیا جب کہ دلہا نے روایتی سوڈانی چغہ، سرپر الحریرہ اور چیتے کی کھال کی ڈیزائن کے جوتے زیب تن کیے اور ماتھے پرہلال کی شکل کے سنہری چاند پر مشتمل ایک پٹی باندھ کر مقامی روایت کو زندہ کیا۔