لاس اینجلس میں 18 قیراط کا سونے کاخرگوش تیار

Last Updated On 22 March,2018 04:04 pm

لاہور(نیٹ نیوز) مسیحی برادری کے ایسٹر تہوارمیں چند روز باقی رہ گئے ہیں لہٰذا اس سالانہ تہوار کومنانے کے لیے تیاریاں زور پکڑ چکی ہیں۔ اسی حوالے سے لاس اینجلس کے 70 سالہ قدیم چاکلیٹ سٹور پر دیدہ زیب چاکلیٹ انڈوں کی تیاری جاری ہے جس کی دلکشی دیکھ کر منہ میں پانی بھر آتا ہے ۔

چاکلیٹ سٹور پر ماہر شیفس نے ایسا خرگوش بھی تیار کیا ہے جو 18 قیراط سونے سے ڈھکا ہوا ہے۔ ہاتھوں سے ڈیزائن کیے گئے یہ دیوہیکل رنگین اور دلکش ڈیزائن والے انڈے ، خرگوش منفرد تھیمز کی عکاسی کرتے نظر آرہے ہیں جنہیں فروخت کے لئے پیش کر دیا گیا ہے۔