امریکی کمپنی کا یہ شاہکار 1 کروڑ 15 لاکھ مالیت کی مختلف اشکال میں دستیاب ہے جسے دیکھ کر ہر کسی کو سمندری مخلوق کا گمان ہوتا ہے۔ اس بوٹ کی خاص بات یہ ہے کہ یہ سمندر کی گہرائی میں آبدوز کے طرز پر کام کرتی ہے۔
ہوائی جہاز کی طرح کنٹرول ہونے والی یہ ریسنگ بوٹ سمندر سے 33 فٹ اوپر تک چھلانگ لگا سکتی ہے۔ 230 سے 260 ہارس پاور کے انجن والی سپورٹس بوٹ 80 کلومیٹر کی سپیڈ سے سمندر کی سطح پر اور زیرِ سمندر 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سمندر میں غوطے کھا سکتی ہے۔ اس کے علاوہ سوار کیمروں کی مدد سے ریکارڈ ہونے والے سفر کو دوسروں کے ساتھ شئیر بھی کر سکتا ہے۔