خبر رساں ادارے کے مطابق ازبکستان میں شادی کی تقریبات کو پرتعیش بنانے اور 150 سے زائد مہمان بلانے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس پابندی کو قانونی شکل دینے کے لیے قانون سازی کی جارہی ہے۔ نئی قانون سازی کے تحت شادی کی تقریبات میں 150 سے زائد مہمان بلانے، کھانے میں زیادہ گوشت کے استعمال اور تقریب کےلیے گلوکاروں اور مہنگی گاڑیوں کی بکنگ کرانے پر پابندی عائد کی جائے گی۔ تاہم ابھی اس بات کا تعین نہیں ہوسکا کہ خلاف ورزی کرنے والے افراد کو کیا سزا دی جائے گی۔
حکومتی حکام کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ عوام کو فضول خرچی سے بچانے کےلیے کیا گیا ہے۔ازبک حکومت کے اس بیان نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔