پرتگال کے شہر اوبیڈس میں جاری "چاکلیٹ میلے" میں جمعے کے روز دنیا کی مہنگی ترین چاکلیٹ نمائش کے لیے پیش کی گئی۔ چاکلیٹ کی قیمت 7728 یورو (9489 امریکی ڈالر) ہے اور اسے کھانے کے قابل سونے کے ورق میں لپیٹا گیا ہے۔ یہ چاکلیٹ زعفران ، سفید کھمبی ، مڈگاسکر کی ونیلا اور سونے کے ورق سے تیار کی گئی ہے۔ نو ہزار چار سو نوے ڈالر مالیت کی اس چاکلیٹ کی حفاظت کے لیے دو گارڈ تعینات ہیں۔
چاکلیٹ سے بنا ایفل ٹاور پولر بئیر سی لائن اور مجسمہ آزادی بھی سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔
چاکلیٹ تیار کرنے والے پرتگالی نان بائی ڈینیئل گومز کا کہنا ہے گینز بک آف ریکارڈز نے ہیرے کی شکل کی اس چاکلیٹ کے دنیا کی مہنگی ترین چاکلیٹ ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔