کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریاست فلوریڈ امیں ایک امریکی شوہر نے شادی کی 23 ویں سالگرہ پر بیوی کو گردہ بطور تحفہ عطیہ کرکے اس کی جان بچالی۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ریاست فلوریڈا میں کیسرکلے نامی شوہر نے شادی کی 23 ویں سالگرہ کو منفرد تحفہ دے کر یادگار بنادیا۔مونیکا دونوں گردے فیل ہونے کی وجہ سے کافی عرصے سے ڈائیلائسز پر تھی اور اسے زندہ رہنے کے لیے ایک گردے کی ضرورت تھی،
جوڑے نے گردے کی تلاش جاری رکھی تاہم انہیں کوئی ڈونر نہ مل سکا۔ جس پر شوہر نے اپنا گردہ بیوی کو دے کر اس کی جان بچا لی۔