دبئی (دنیا نیوز ) شاپنگ کرکے تھک گئے ہیں تو کچھ دیر سولیں، دبئی مال میں سلیپنگ پوڈ کا افتتاح کر دیا گیا، ایک گھنٹہ آرام کرنے کے لیے 40 درہم دینا ہونگے۔
دبئی مال میں سلیپنگ پوڈ لائونج کا افتتاح ہوگیا، مال میں گھوم پھر کر تھک جانے والے یہاں آرام کر سکتے ہیں۔ سلیپنگ پوڈ میں یوایس بی، فون چارجر جیسی سہولت بھی میسر ہے۔
پوڈ میں ایک گھنٹہ آرام کرنے کے لیے چالیس درہم اور دو گھنٹے کے 75 درہم دینا ہونگے اور اگر تکیہ درکار ہے تو پانچ درہم مزید بڑھا دیں۔