بوسٹن (نیٹ نیوز) امریکی شہر بوسٹن میں انوکھی جنگ چھڑ گئی جہاں نہ تیر چلے نہ ہی گولی، شرکا نے شیونگ کریم کو ہتھیار بنا کر ایک دوسرے کی خوب دھلائی کی۔ بوسٹن کے سٹی ہال پلازا میں ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے کے لئے شیونگ کریم پائی فائٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں شہر بھر سے سینکڑوں افراد نے شرکت کی اور ایک دوسرے پر وار کرتے نظر آئے۔
اس دلچسپ تقریب میں ان تمام افراد کے ہاتھوں میں شیونگ کریم کی پلیٹیں موجود تھیں جنہوں نے اس منفرد جنگ کے آغاز کے اعلان کے ساتھ ہی ایک دوسرے پر شیونگ کریم کی پلیٹوں سے حملہ کر دیا۔ ان افراد کی اس دلچسپ کاوش کو گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں سب سے بڑی شیونگ کریم فائٹ کی حیثیت سے شامل کرنے کے لئے درخواست دے دی گئی ہے۔