بیونس آئرس (نیٹ نیوز) ارجنٹائن میں قدرتی طور پر گلیشئر میں بننے والا مشہور برف کا پُل گر گیا۔ یہ انوکھا منظر سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ ارجنٹائن میں مشہور گلیشئر Perito Moreno میں بننے والا پُل ایسے دلکش مقامات میں سے ایک ہے جو گزشتہ دنوں خود بخود گر کرپانی میں غرق ہو گیا۔
ہر چا رسال میں برف کی دبیز تہہ کے بعدبننے والا یہ برفیلا پُل خود بخود بنتا اور پانی میں غرق ہوجاتا ہے جبکہ یہ نظارہ سیاحوں کی خصوصی توجہ کا بھی مرکز بنا رہتا ہے۔ برف کے اس پل کے بننے کے بعد علاقوں میں سیاحتوں کا تانتا بندھا رہا جبکہ اب اس کے گرنے کے منظر کو دیکھنے کیلئے بھی کئی سیاحوں نے علاقے کا رخ کیا۔