اٹلی (دنیا نیوز ) کیا آپ کیش کےساتھ کیک، پیسٹری اور کافی بھی لیں گے؟، اٹلی کے بینک نے کسٹمرز کے لیے پیسٹری شاپ کھول لی، لذیذ کیک، میٹھی، خوش شکل پیسٹریاں کیش کاؤنٹر کےساتھ سج گئیں۔ اٹلی کے شہر میلان میں بینک کا کسٹمرز کو متوجہ کرنے کا انوکھا انداز، کیش لینے کے لیے آئے کسٹمرز کی اب پیسٹری، کیک اور کافی سے تواضع کی جا رہی ہے۔
ٹاپ پیسٹری شیف نے کیش کاؤنٹر کے ساتھ ہی شاپ کھول لی۔ آنے والے افراد کیلئے خوش ذائقہ پیسٹریوں، کیک اور کافی تیار کی جا رہی ہے۔ اٹلی میں بینکنگ کا کاروبار مندی کا شکار ہے، نئے ٹرینڈ کا مقصد زیادہ سے زیادہ کسٹمرز کو بینک میں لانا ہے۔