روسی ایئرپورٹ پر سونے چاندی کی اینٹوں کی بارش

Last Updated On 16 March,2018 10:11 am

یاکوتس (دنیا نیوز ) روس کے ائیرپورٹ کے رن وے پر سونے اور قیمتی دھاتوں کی بارش نے سب کو حیران کر دیا۔ کارگو جہاز کا دروازہ ٹوٹنے سے سونے اور چاندی کی دو سو قیمتی اینٹیں رن وے پر بکھر گئیں۔ روس کے شہر یاکوتس Yakutsk کے ہوائی اڈے پر آسمان سے سونے چاندی کی اینٹیں برس پڑیں۔

ائیرپورٹ پر کارگو جہاز نے جیسے ہی اڑان بھری تو اُس کے سامان رکھنے والے حصے کا ایک دروازہ ٹوٹ گیا۔ اس دوران سونے اور چاندی کی دو سو قیمتی اینٹیں رن وے پر بکھر گئیں۔ ایک اینٹ کا وزن تقریباً 20 کلوگرام تھا۔ پولیس نے اس واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔