ماسکو(نیٹ نیوز) طاقت اور مہارت کا حیرت انگیز مظاہرہ کرنے والے روس کے باہمت شخص نے 10 ہزار 500 ٹن وزنی جہاز کھینچ لیا۔ روسی میڈیا کے مطابق باڈی بلڈر ایوان سیوکن نے بحری جہاز کو مضبوط رسیوں کی مدد سے 2 میٹر تک کھینچا۔
ایوان کا کہنا تھا کہ یہ کام مشکل ضرور تھا لیکن اُس نے ہمت نہیں ہاری۔ واضح رہے کہ ایوان اس سے پہلے بھی بحری جہاز کو کھینچنے کی کوشش کر چکا ہے لیکن اس بار اس نے 500 ٹن وزنی جہاز کو 2 میٹر تک کھینچ کر دنیا بھر کو حیران کر دیا ہے ۔
اس سے پہلے جہاز کھینچنے کا عالمی ریکارڈ کینیڈین سٹرانگ مین کے پاس ہے جو اس نے 10 ہزار 300 ٹن وزنی بحری جہاز کھینچ کر قائم کیا تھا۔