سائیکل پر تماشا دکھانے والا خود تماشا بن گیا

Last Updated On 19 March,2018 05:04 pm

لاس اینجلس(نیٹ نیوز) سائیکل چلانا یوں تو مشکل کام نہیں لیکن اس دوران کرتب دکھانا واقعی کافی مہارت طلب کام ہے جوہر کسی کے بس کی بات نہیں۔

اس امریکی نوجوان کو ہی دیکھ لیں جس نے پارک میں نصب ریمپ پر سائیکل دوڑاتے ہوئے کرتب پیش کرنا شروع کیا تو لوگ داد دینے لگے لیکن جیسے ہی نوجوان نے سائیکل چلاتے ہوئے الٹی قلا بازی کھانے کی کوشش کی تو ذرا سی چوک سے مار کھا گیا اور پارک کے کنارے پر لگی ریلنگز میں جا گھسا۔

وہ تو قسمت اچھی تھی کہ محض چند انچ کے فاصلے کی وجہ سے نوجوان محفوظ رہا ورنہ ضرور کرتب کی کوشش میں لینے کے دینے پڑ جاتے۔