مقامی میڈیا کے مطابق ری لیو کام کے سلسلے میں رومانیہ سے ترکی گیا تھا جہاں نا خوشگوار حالات کی وجہ سے اس کا رابطہ اپنے خاندان سے کٹ گیا۔ 15 سال تک ری لیو کے خاندان کو اس کی کوئی خبر نہیں پہنچی جس پر اس کی اہلیہ نے بیوگی کے سرٹیفکیٹ کے لیے عدالت سے رجوع کیا۔ عدالت نے تحقیقاتی اداروں کی رپورٹ پر ری لیو کو مردہ قرار دے کر اہلیہ کو بیوگی کا سرٹیفکیٹ دے دیا۔
جنوری 2018 میں ری لیو دوبارہ ترکی سے رومانیہ پہنچا۔ ری لیو نے رومانیہ پہنچ کر عدالت میں درخواست دائر کی کہ وہ زندہ ہے اور اس کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ منسوخ کیا جائے۔ جس کے لیے ری لیو نے رومانیہ کی عدالت میں پہنچ کر اپنے زندہ ہونے کا ثبوت دیا تاہم عدالت نے اس کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے سرکاری دستاویز کو درست قرار دیا اور ان کو مردہ قرار دینے کے پرانے فیصلے کو برقرار رکھا۔