کھٹمنڈو (دنیا نیوز ) نیپال میں واقع دنیا کے سب سے اونچے پہاڑ ماؤنٹ ایورسٹ کی صفائی کی مہم کا آغاز ہوگیا۔ منصوبے کے تحت 100 ٹن کوڑا کرکٹ پہاڑ سے نیچے لایا جائے گا۔
ماؤنٹ ایورسٹ سے 100 ٹن کوڑے کرکٹ کی صفائی کی مہم کا آغازہوگیا، پہلے دن 1200 کلو گرام کا کوڑا نکلا جو ہوائی اڈے سے ملک کے دارالحکومت کھٹمنڈو ری سائیکلنگ کے لیے لایا گیا۔
ماؤنٹ ایورسٹ پر بڑی تعداد میں کوہ پیما چوٹی کو سر کرنے کی کوشش کرنے آتے ہیں اور اس دوران وہ اپنے ساتھ لایا ہوا سامان اور مختلف قسم کا کوڑا پہاڑ پر چھوڑ کر چلے جاتے ہیں۔