لاہور (نیٹ نیوز ) کتے کیلئے سب سے مہنگی چیز کیا خرید سکتے ہیں؟، سونے اور ہیروں سے تیار کردہ ایک لاکھ 37 ہزار ڈالر کی جیکٹ خریدنا پسند کریں گی؟۔ کتے کیلئے دنیا کی مہنگی ترین جیکٹ تیار کی گئی ہے جو اسے چاقو کے وار اور کسی دوسرے کتے کے کاٹنے سے بچانے میں معاون ہوسکتی ہے۔
جیکٹ کی تیاری میں 24 قیراط سونے کا استعمال کیا گیا ہے جبکہ خریدار کو چوائس دی گئی ہے کہ وہ 20 قیمتی موتیوں یا 20 ہیروں کیساتھ جیکٹ کو سجا سکتا ہے ۔
اسے ایک ویب سائٹ پر فروخت کیلئے پیش کیا گیا اور ساتھ میں کہا گیا ہے کہ حالانکہ سونا زیادہ مضبوط میٹریل نہیں ہے لیکن اس میں نینوفیبرک ٹیکنالوجی کا استعمال کر کے اسے محفوظ ترین بنا دیا گیا ہے ۔
ویب سائٹ کے مالک مارسل نوبل کا کہنا ہے کہ یہ جیکٹ کتے کو کسی بادشاہ کے جیسے ٹھاٹ باٹ اور بہترین حفاظت فراہم کرے گی ۔