میٹھا کھانے کے شوقین افراد کیلئے دلچسپ میلہ

Last Updated On 20 March,2018 12:37 pm

لاہور(نیٹ نیوز) امریکی شہر نیو یارک میں میٹھا کھانے کے شوقین افراد کیلئے دلچسپ میلے کا انعقاد کیا گیا جس میں شہر بھر سے ہزاروں افراد شرکت کیلئے پہنچے اور مزیدار ڈیزرٹس سے خوب لطف اندوز ہوتے دکھائی دئیے ۔

اس میلے کا مقصد میٹھا کھانے کے شوقین افراد کے لئے نت نئے اور منفرد ڈیزرٹس تیار کرنا تھا جنہیں کھا کر یہاں آنے والے افراد ماہر شیفس کی کاوشوں کو سراہتے نظرآئے۔

اس موقع پر شائقین نہ صرف ان ڈیزرٹس کو کھا کر لطف اندوز ہوئے بلکہ سیلفیاں بنا کر اس میلے کو یادگار بھی بنا ڈالا۔