آنکھوں کے اندر ٹیٹو بنانے والی لڑکی

Last Updated On 20 March,2018 12:09 pm

لندن(نیٹ نیوز ) برطانیہ میں منعقد ہونیوالے پہلے عالمی ٹیٹو مقابلے میں آپ ایک سے بڑھ کر ایک حیران کن ٹیٹو دیکھ سکتے ہیں لیکن سب سے بڑا عجوبہ تو اس مقابلے میں جج کے فرائض سرانجام دینے والی لڑکی گریس نیوٹرل ہے جس نے ایسی جگہ ٹیٹو بنوا رکھا ہے کہ سن کر ہی انسان کانپ اٹھے۔

  یوکے ٹیٹو کلیکٹو   نامی مقابلے میں جج کے فرائض سرانجام دینے والی 29 سالہ گریس کی پیدائش دبئی میں ہوئی۔ وہ بعد ازاں برطانیہ چلی آئی، اگرچہ اس بات پر یقین کرنا مشکل ہے لیکن گریس نے اپنی آنکھوں کے اندر ٹیٹو بنوارکھے ہیں جس سے اس کی آنکھوں کے ڈیلے کا سفید حصہ جامنی رنگ کا نظر آتا ہے ۔

گریس کہتی ہیں کہ آنکھ کے اندر ٹیٹو بنوانا ان کیلئے بس اتنا مشکل تھا جیسے وہ روزانہ ورزش کیلئے جاتی ہیں یا اپنے بالوں کو رنگ کرتی ہیں۔ اپنے منفرد ٹیٹو کے بارے میں گریس نے بتایا یہ بہت خطرناک عمل تھا، اس کے لئے اتنی باریک سوئی استعمال کی جاتی ہے جس کی موٹائی انسانی بال سے زیادہ نہیں ہوتی۔

اگر یہ سوئی زیادہ گہری چلی جائے تو آپ کی بینائی ضائع ہوسکتی ہے ۔ اس ٹیٹو کو بنوانے کے لئے آنکھ کو سن بھی نہیں کیا جاسکتا لہٰذا آپ کو سوئی کی تکلیف بھی برداشت کرنا پڑتی ہے ، اگر آپ کی آنکھ ذرا سی بھی ہل جائے تو آپ کی بینائی ضائع ہوسکتی ہے۔