لاہور(نیٹ نیوز) خطرناک پہاڑی راستوں پر ڈرائیونگ آسان نہیں ، ایسے ہی ایک ماہر ڈرائیور نے چین میں خطرناک ترین راستوں پر فراری تیز رفتاری سے دوڑا کر ریکارڈ بنا دیا ہے۔
چین میں 1,519میٹر بلندی پر بنے اس آڑھے ٹیڑھے راستے پر لگ بھگ 99 خطرناک موڑ ہیں جن کے ارد گرد گہری کھائیاں موجود ہیں ۔ تقریباً 7 میل لمبے اس پہاڑی راستے پر ماہر فارمولا وَن ڈرائیور نے جدید فراری 458 پر سفر کرتے ہوئے 9 منٹ اور 51 سیکنڈ میں یہ فاصلہ طے کر لیا جو اس راستے کو اب تک سب سے مختصر وقت میں طے کرنے کا ریکارڈ ہے۔
اس انوکھے مظاہرے میں ماہر ڈرائیور نے نہ صرف کار کی کامیابی سے آزمائش کی بلکہ اپنی مہارت سے اس راستے پر ڈرائیونگ کر کے دیکھنے والوں کو بھی دنگ کر دیا۔