ٹرک کے ذریعے آئس ڈرفٹنگ کا شاندار مظاہرہ

Last Updated On 21 March,2018 11:44 am

ماسکو (نیٹ نیوز ) منچلے نوجوان نے جمی ہوئی جھیل پر بھاری بھرکم ٹرک کو دائرے کی صورت میں گھما کر دیکھنے والوں کو حیران کرڈالا۔

یہ دلچسپ منظر روس میں دیکھنے کو ملا جہاں ایڈونچر کے شوقین ایک نوجوان نے ٹرک کے ذریعے آئس ڈرافٹنگ کا شاندار مظاہرہ پیش کرکے لوگوں سے خوب داد سمیٹی

اس ماہر ڈرائیور نے اپنی مہارت کا ثبوت پیش کرتے ہوئے نہ صرف ٹرک کو برف کی پھسلن سے کنٹرول کیا بلکہ اسے دائرے کی صورت میں گھماتے ہوئے ایسے حیرت انگیز کرتب پیش کئے کہ لوگ حیران رہ گئے ۔