باصلاحیت لوہار کا شاہکار،دنیا کی منفرد ترین باربی کیو گرل

Last Updated On 22 March,2018 01:56 pm

لاہور(نیٹ نیوز) یوکرائن سے تعلق رکھنے و الے 27 سالہ باصلاحیت لوہار نے ایک ماہ کی کڑی محنت کے بعد 200 پونڈ کی دنیا کی منفرد ترین باربی کیو گرل تیار کی ہے۔ کسی پرانی بادبانی کشتی کے جیسی نظر آنے والی یہ گرل اپنے آپ میں ایک شاہکار ہے۔


یاروسلاو ایفریموو کا کہنا ہے کہ میرے ذہن میں کچھ منفرد کرنے کا خیال آیا اور میں نے اسے تخلیق کر ڈالا۔ یہ کوئی آسان کام نہیں تھا، روز گھنٹوں کام کرنا پڑا اور باریکیوں کو مد نظر رکھ کر اسے تیار کیا ہے۔

2 میٹر لمبی اور نصف میٹر چوڑی اس گرل کا ڈھانچہ لوہے کا ہے اوراس پر منفرد پکوان تیار کئے جاسکتے ہیں۔ یاروسلاو کا کہنا ہے کہ میں بنیادی طور پر کار مکینک تھا لیکن اس شوق نے مجھے لوہار بنا دیا جبکہ اس میں نصب گیس و چولہے کا نظام بھی میں نے خود تیار کیا ہے۔