تفصیلات کے مطابق ملائیشیا کے دارالحکومت میں اس وقت عجیب و غریب صورتحال پیدا ہو گئی جب ایک گنجان آباد علاقے کے مکینوں کے مشاہدے میں یہ بات آئی کہ ایک 3 سالہ بچہ کار پارکنگ میں اپنی والدہ کی گاڑی کے لیے مختص جگہ پر کافی دیر سے بیٹھا ہے۔ کافی وقت گزرنے پر بچے کو اکیلا تیز دھوپ میں بیٹھے دیکھ کر کچھ راہ گیروں نے آگے بڑھ کر بچے کی پارکنگ میں بیٹھنے کی وجہ پوچھی تو اس نے بتایا کہ اس کی والدہ اسے یہاں چھوڑ گئی ہے۔ بچے کا کہنا تھا کہ جہاں وہ بیٹھا ہے یہ جگہ اس کی والدہ کی کار پارک کرنے کے لیے مختص ہے اور والدہ نے تھوڑی دیر میں واپس آنے کہا تھا تاہم وہ اب تک نہیں آئیں۔
قریباً ڈیڑھ گھنٹے بعد اس بچے کی ماں واپس آئیں تو راہ گیروں نے کوتاہی برتنے پر اسے تنقید کا نشانہ بنایا جب کہ بعض لوگوں نے تصاویر کھینچ کر سوشل میڈیا پر سارا معاملہ شیئر کیا جہاں یہ معاملہ وائرل ہو گیا اور لوگوں نے بچے کے ساتھ اس ناروا سلوک پر خاتون کو خوب سنائیں۔