نیویارک(نیٹ نیوز ) ایک امریکی لڑکی کرسٹن نے اپنی دوستوں کے ہمراہ کوڑا کرکٹ میں پھینکے گئے شاپر بیگ،میگزین، باکسز اور مختلف پیکنگ کی اشیا سے فیشن ایبل لباس بنانا شروع کردئیے جو لوگوں میں بہت مقبول ہو رہے ہیں۔
اس سلسلے میں کرسٹن نے بتایا جب وہ ایک کالج کی طالبہ تھی تب اس نے دیکھا کہ لوگوں کی طرف سے پھینکی گئی مختلف اشیا کو ایک اچھے مقصد کیلئے دوبارہ استعمال میں لایا جا سکتا ہے ، اسی سوچ کے تحت میں نے اپنی تین دیگر ساتھی طالبات کیساتھ گندگی کے ڈھیر سے دوبارہ کار آمد اشیا جمع کرنا شروع کردیں اور لباس تیار کرلیا۔