فٹ بال کھیلنے کا شوقین بکرا

Last Updated On 14 May,2018 02:12 pm

نیو یارک (نیٹ نیوز )ویسے تو سبھی جانتے ہیں کہ فٹ بال انسان کھیلتے ہیں لیکن اب فٹ بال انسان ہی نہیں بلکہ جانور بھی کھیلنے لگے ہیں

 یہ کھیل صرف انسانوں میں ہی نہیں بلکہ جانوروں میں بھی مقبول ہوتا جارہا ہے ۔ یقین نہ آئے تو اس بکرے کو ہی دیکھ لیجئے جو فٹ بال کا ایسا شوقین ہے کہ کسی بھی وقت اس کے سامنے فٹ بال رکھ دی جائے یہ اس کے ساتھ کھیلنے میں مگن ہوجاتا ہے ۔ بکرے کا فٹ بال کے کھیل سے یہ لگائو دیکھتے ہوئے صرف اتنا ہی کہا جاسکتا ہے کہ اگر جانوروں میں رونالڈو کا سب سے بڑا مداح تلاش کیا جائے تو شاید یہ بازی لے اڑے ۔