سائنس کی تعلیم کیلئے ڈانس کی مدد لینے کا فیصلہ

Last Updated On 15 May,2018 11:51 am

نیویارک (دنیا نیوز ) نیویارک کے ایک سکول میں لڑکیوں کو سائنس کی تعلیم حاصل کرنے کی ترغیب دینے کا انوکھا طریقہ، جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ رقص کریں گی۔

نیویارک میں لڑکیوں کے لئے ایک سکول ایسا بھی ہے جہاں سائنس کی تعلیم حاصل کرنے کی جانب مائل کرنے کے لئے انوکھا انداز اپنایا گیا ہے۔ انٹرایکٹو سکرین کے سامنے رقص کے ذریعے اندریا شاویز نے تین برس پہلے ینگ ویمنز لیڈرشپ سکول کھولا۔

ان کا مقصد سائنس، ٹیکنالوجی،انجینئرنگ اور میتھ جسے سٹیم کا نام دیا گیا ہے، میں لڑکیوں کی دلچسپی بڑھانا تھا۔ تعلیم کے ساتھ رقص کی تکینک کو آزمایا اور آج انہیں کامیابی مل رہی ہے، اس برس سکول میں ستر طالبات داخل ہوئی ہیں۔